ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پٹرول ۔ڈیزل کی قیمت میں تیسرے دن بھی کمی 

پٹرول ۔ڈیزل کی قیمت میں تیسرے دن بھی کمی 

Mon, 24 Dec 2018 11:38:11    S.O. News Service

نئی دہلی،24دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اتوار کو مسلسل تیسرے دن کمی جاری رہی۔ملک کی راجدھانی دہلی میں 70.07 روپے لیٹر ہو گیا ہے جو جنوری 2018 کے بعد کی سب سے نچلی سطح ہے۔چار اکتوبر 2018 کو دہلی میں پیٹرول کی قیمت84 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ اعلی سطح پر چلا گیا تھا۔کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں حالانکہ پٹرول اس سال کے سب سے نچلی سطح پر ہے۔انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 70.07 روپے، 72.16 روپے، 75.69 روپے اور 72.70 روپے فی لیٹر ہو گئی ۔چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 64.01 روپے، 65.77 روپے، 66.98 روپے اور 67.58 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔پانچ جنوری 2018 کو دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 69.99 روپے، 72.74 روپے، 77.89 روپے اور 72.55 روپے فی لیٹر تھا۔وہیں ایک جنوری کوچاروں بڑے شہروں میں پٹرول بالترتیب 69.97 روپے، 72.72 روپے، 77.87 روپے اور 72.53 روپے فی لیٹر تھا۔تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو پٹرول کی قیمت میں دہلی، کولکاتہ اور ممبئی میں 20 پیسے فی لیٹر جبکہ چنئی میں 21 پیسے فی لیٹر کی کمی کی۔وہیں ڈیزل کی قیمت میں دہلی اور کولکاتہ میں 18 پیسے جبکہ ممبئی اور چنئی میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔


Share: